02 جون ، 2012
پشاور… وزیر اعلی خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کی کسی دوسری جیل میں منتقل کرنے کے حوالے سے وفاق سے درخواست کی ہے ۔ پشاور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ پشاور سینٹرل جیل میں شدت پسند قیدی موجودہیں اس لیئے مناسب یہ ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک کی کسی دوسری جیل میں منتقل کیا جائے اور قیدی کی منتقلی کے لئے وفاقی حکومت کو درخواست کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو جیل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ وفاقی حکومت سمیت اس وقت کوئی بھی صوبہ آئیڈیل بجٹ پیش کرنے کی حالت میں نہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ صوبے میں لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اچھا بجٹ بنایا جائے۔