02 جون ، 2012
لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں احتجاج ہونا کوئی بڑی بات نہیں، ملک میں ہر جگہ اور ہر گھر میں احتجاج ہو رہا ہے، جب لوگ گتھم گتھا ہو جائیں تو کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کس نے مارا اور کس کو مار پڑی۔ لاہور میں پنجاب انوائرمنٹ ٹریبونل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اپوزیشن کے پاس پنجاب اسمبلی میں احتجاج کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن کو پنجاب اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے شرم محسوس کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کے پنجاب حکومت کے ذمے 5 ارب نہیں، 4 ارب روپے واجب الادا ہیں اور وہ بھی متنازع ہیں۔