پاکستان
02 جون ، 2012

قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس، سسی پلیجو کا بائیکاٹ

قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس، سسی پلیجو کا بائیکاٹ

کراچی … سندھ کابینہ کااجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں ہوا جبکہ اجلاس سے پیپلزپارٹی کی صوبائی وزیر سسی پلیجو نے بائیکاٹ کیا۔ اجلاس میں ذوالفقار آباد منصوبے اور 6 ماہ کی مالیاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔خواتین کو ملازمتوں میں 25 فیصد کوٹہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔سسی پلیجو نے اجلاس سے واک آوٴٹ کیا، سسی پلیجو کاکہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں ذوالفقار آباد کے مسئلہ پر بات نہیں کرنے دی جس پر واک آوٴٹ کیا۔ سسی پلیجو کاکہنا تھا کہ اتحادی جماعت کے 4 ، 4 وزراء کو بولنے دیا گیا مجھے نہیں بولنے دیا گیا ۔

مزید خبریں :