02 جون ، 2012
مظفر گڑھ … مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں 17 سالہ لڑکی کو ملزمان اغواء کرکے مبینہ طور پر ایک سال تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ شاہ جمال کی رہائشی 17 سالہ فرحت بی بی کے مطابق 2009 ء کو مقامی زمیندار کے ملازم نے اسے گھر سے اغواء کیا اور 3 دن کے بعد پولیس نے اسے بازیاب کرایا تھا مگر کیس چلتا رہا، ملزمان کے خلاف کیس ختم نہ کرانے پر اسے اپریل 2010ء کو دوبارہ اس کے گھر سے اغواء کیا اور ایک سال تک اپنے پاس رکھا اور اس دوران ملزمان اس کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ چند روز قبل وہ موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے بھاگ کر اپنے رشتے داروں کے پاس آ گئی، جبکہ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف زیادتی اور اغواء کا مقدمہ درج ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔