پاکستان
02 جون ، 2012

فیصل آباد : پولیس موبائل پر فائرنگ، ملزمان اشتہاری ملزم کو چھڑا کر لے گئے

فیصل آباد : پولیس موبائل پر فائرنگ، ملزمان اشتہاری ملزم کو چھڑا کر لے گئے

فیصل آباد … فیصل آباد میں نامعلوم مسلح افراد پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے اشتہاری ملزم اکرم جوڑا کو پویس موبائل سے چھڑا کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم اکرم جوڑا کو فیصل آباد سے بہاولپور لیکر جارہے تھے کہ جھنگ روڈ پر نا معلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی اور ملزم اکرم جوڑا کو لیکر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن صادق ڈوگر کے مطابق پولیس کے 5 اہلکاروں کو واقعے کی تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :