پاکستان
03 جون ، 2012

لاہور کے پلازہ میں آتشزدگی

لاہور ... لاہور میں ایک پلازہ میں آگ لگ گئی جس سے کروڑوں روپے کاسامان جل گیا،فائربریگیڈ نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔لاہور کے علاقے برانڈرتھ روڈ کے ایک پلازہ کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی جس پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پلازے میں جنریٹروں کا گودام تھا جس میں کروڑوں روپے مالیت کے جنریٹر موجود تھے جو جل گئے۔ سٹی ڈویژن کے فائر برگیڈ کے عملہ نے آگ کی شدت کی وجہ سے ریسکیو1122اور کینٹ ڈویژن کے فائرنگ بریگیڈ کو بھی طلب کرلیا جنہوں نے تین گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تحقیقات کے بعدہی آگ لگنے کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

مزید خبریں :