03 جون ، 2012
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاوٴن نمبر 7 سے دو افراد کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ جبکہ لیاقت آباد کے علاقے سے بھی ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ رات 12 بجے سے ابتک تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔