پاکستان
03 جون ، 2012

کراچی:اورنگی ٹاوٴن میں قتل 2افراد کی شناخت ہو گئی

کراچی:اورنگی ٹاوٴن میں قتل 2افراد کی شناخت ہو گئی

کراچی …کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کو قتل کردیا گیا،جبکہ لیاقت آباد کے علاقے میں سے گذرنے والے لیاری ایکسپریس وے سے ایک شخص کی گولیاں لگی ہوئی لاش ملی۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن سیکٹر آٹھ ایل سے دو افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،تھانہ اورنگی ٹاوٴن پولیس کے مطابق دونوں لاشیں ایک ہی مقام سے ملی ہیں،مقتولین کی شناخت 25 سالہ اسد اقبال اور 27 سالہ شاھد کے نام سے ہوئی ہے،دونوں افراد اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں ہی رہائش پزیر تھے اور انھیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے،تاہم پولیس مزید تفتیش اور قتل کے محرکات جاننے کی کوششیں کررہی ہے۔ ادھر لیاقت آباد کے علاقے سے گزرنے والے لیاری ایکسپریس وے سے ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی،تھانہ لیاقت آباد پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،اور اسے نامعلوم افراد چلتی گاڑی سے پھینک کر فرار ہوئے ہیں، تینوں مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :