پاکستان
03 جون ، 2012

حافظ آباد:آتش بازی کے سامان میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد5 ہو گئی

حافظ آباد:آتش بازی کے سامان میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد5 ہو گئی

حافظ آباد…حافظ آبادمیں آتش بازی کے سامان کے گودام میں دھماکے سے2بھائیوں سمیت5افراد ہلاک اور4زخمی ہو گئے،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیوحکام کے مطابق دھماکاموضع ٹھٹھہ کھوکھراں میں غیرقانونی طور پرقائم آتش بازی کے سامان کے گودام میں ہوا، دھماکا اس قدر شدیدتھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔مقامی لوگوں اور ریسکیوٹیموں نے زخمیوں اورمرنے والوں کوملبے سے نکالا اورانہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا،4افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے،جبکہ ایک زخمی نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا،مرنے والوں میں2بھائی ظفر اقبال اورمحمد ارشدکے علاوہ امداد اور دو نامعلوم افرادشامل ہیں۔

مزید خبریں :