03 جون ، 2012
لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ اس وقت پورا ملک عذاب میں مبتلا ہے، سزایافتہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ملک بھر میں یکساں لوڈشیڈنگ ہوگی مگرایسا نہیں ہورہا۔مینارِپاکستان گراوٴنڈ میں لگائے گئے خیمہ کیمپ میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ عوام حکمرانوں کی چالوں کو سمجھتے ہیں، ان کا کہناتھاکہ موجودہ حکمرانوں کی کسی بات پر اعتبار نہیں،حکمران اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی تضحیک کررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا ساسلوک کیا جارہا ہے۔