دلچسپ و عجیب
09 فروری ، 2016

فرانسیسی نوجوان کا پیرا شوٹ کی مدد سے تیز رفتار اسکینگ کا مظاہرہ

فرانسیسی نوجوان کا پیرا شوٹ کی مدد سے تیز رفتار اسکینگ کا مظاہرہ

پیرس ......فرانس سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے75کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے پیرا شوٹ کی مدد سے برفیلے پہاڑوں پر اسکینگ کرنے کا مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیاہے۔

سڈنی کوہن نامی اس نوجوان نے فرانس کے شہرکیمبرے( (Camberyمیں خطرناک پہاڑی علاقے میں پیرا شوٹ کی مدد سے ڈھلوان کی جانب سفر کا آغاز کیا تو کئی بار ایک پہاڑی سے دوسری پہاڑی پر پیراشوٹ سے اُڑان بھرتے ہوئے اسکینگ کرتا دکھائی دیا۔

تیز ترین رفتارمیں خطرناک پہاڑی علاقے میں سرد موسم سے لطف اندوز ہوتے اس مہم جُو نے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا بلکہ اپنی مہارت کا ثبوت بھی پیش کر دیا۔

مزید خبریں :