03 جون ، 2012
وانا…جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں ڈرون حملے ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔مرنے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کے دو اہم کمانڈر ملنگ وزیر اور غلام جان وزیر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تحصیل برمل کے ایک گھر پر امریکی جاسوس طیارے سے 4 میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی۔ حملے میں 5افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ،متاثرہ گھر کا ملبہ صاف کرنے کے دوران مزید 5لاشیں ملی ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ مرنے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کے دو اہم کمانڈر ملنگ وزیر اور غلام جان وزیر شامل ہیں۔واقعے کے بعد بھی علاقے میں کافی دیرتک چار جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔