دلچسپ و عجیب
09 فروری ، 2016

بھارتی خواتین نے کریشئیے سے دنیا کا سب سے بڑاکمبل تیار کرلیا

بھارتی خواتین نے کریشئیے سے دنیا کا سب سے بڑاکمبل تیار کرلیا

نئی دہلی .....بھارتی کاریگر خواتین نے کریشئیے سے دنیا کا سب سے بڑا کمبل تیار کر کے عالمی ریکار ڈ قائم کردیا ہے۔11ہزار 148اعشاریہ5اسکوائر میٹر کا یہ کمبل اتنا بڑا ہے با آسانی ایک فٹبال گراؤنڈ کا ڈھانپ سکتا ہے ۔

اس حیرت انگیز ریکارڈ کو قائم کرنے کیلئے 8سال سے85سال تک کی1 ہزار خواتین نے حصہ لیا ،جن میں بھارت سمیت دیگر 13ممالک کی خواتین نے بھی کروشئیے سے تیار کر دہ یہ کمبل بنایا۔

اس کمبل کو تیار کرنے کیلئے ان خواتین نے پہلے40 x 40کے 100 ٹکڑے تیار کئے، جنہیں بعد میں ایک دوسرے سے جوڑ کر کروشئیے سے بُنا ہوادنیا کا سب سے بڑا کمبل تیار کر کے اپنا نام گینز ریکارڈ بک میں شامل کروا لیا۔

مزید خبریں :