دلچسپ و عجیب
09 فروری ، 2016

برطانیہ میں ہائیڈروجن سے اْڑنے والے پہلے ڈرون کا کامیاب تجربہ

برطانیہ میں ہائیڈروجن سے اْڑنے والے پہلے ڈرون کا کامیاب تجربہ

لندن......برطانوی ماہرین نے ایسا ڈرون طیارہ تیار کیا ہے، جسے ہائیڈروجن گیس کی مدد سے اڑانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیاہے، تجربے میں ڈرون نے صرف 10 منٹ پرواز کی اور روایتی طیاروں کے مقابلے میں اس کے ایندھن کا وزن ایک تہائی تھا۔

جی ہاں ا سکاٹش ایسوسی ایشن آف مرین سائنسز کے انجینئروں نے دنیا کا پہلا ڈرون بنالیا ہے، جو مائع ایندھن کی بجائے ہائیڈروجن سے پرواز کرتا ہے اور دھویں کی بجائے صرف پانی کے بخارات خارج کرتا ہے۔

اسے بنانے والے ماہرین نے دعویٰ کیا کہ اس کامیاب تجربے کے بعد کم وزن اور ماحول دوست کمرشل طیارے بنانے میں مدد ملے گی۔

منصوبہ ساز کے مطابق مستقبل میں ایسے ہائیڈروجن ڈرون بنانے ممکن ہونگے جو ہلکے پھلکے، ماحول دوست اور تیز رفتار ہونگے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹھنڈے ایندھن کی وجہ سے انہیں برفیلے علاقوں میں بھی اڑانا ممکن ہوگا۔

مزید خبریں :