پاکستان
03 جون ، 2012

پشاور:سول سیکریٹری میں محکمہ داخلہ کے دفتر میں آگ لگ گئی

پشاور… پشاور میں خیبر پختونخوا حکومت کے سول سیکریٹریٹ میں محکمہ داخلہ کے دفتر میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق صوبائی سیکریٹریٹ میں قائم محکمہ داخلہ کے دفتر میں آگ لگ گئی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں بھیج دی گئی ہیں جو آگ پر قابو پانے کیلئے کوشش کررہی ہیں۔

مزید خبریں :