03 جون ، 2012
اسلام آباد…ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے اور بیشتر علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق روہڑی اور موہنجو داڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ، خضدار 40، بارکھان 39.5، حیدر آباد 38.5، لسبیلا 41، چھور اور دالبندین میں 40.5،پڈ عیدن میں 43.5 ،سکھر، نوابشاہ، بہاولنگر میں درجہ حرارت 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بدین میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت مزید چند دن جا ری رہے گی۔