15 فروری ، 2016
نیویارک ......بچے اپنے ہوں یا کسی اور کے سبھی کو پیارے لگتے ہیں، اسی لئے انسان ہوں یا جانور بچوں کے لئے رحم اور پیار کا جذبہ ہر ایک میں مشترک پایا جاتا ہے۔
امریکا کے چڑیا گھر میں پیار اور محبت کی ایسی ہی مثال دیکھنے میں آئی، جب ایک بندر نے شیر کے بچوں کی پرورش کرنے کا فیصلہ خود ہی کرلیا۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو میں بندر شیر کے بچوں کا اس طرح خیال رکھتا ہے، جیسے اس کے اپنے بچے ہوں،بندر کی شیروں سے انوکھی د وستی کے یہ دلچسپ مناظردیکھنے کے لئے بچوں کے ساتھ بڑے بھی بڑی تعداد میں چڑیا گھر کا رخ کر رہے ہیں۔