15 فروری ، 2016
سنگاپور......سنگاپور میں سالانہ ایئر شو 2016ءکے آغاز سے قبل ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جنوبی کوریا کی ملٹری ٹیم نے شاندا ر کرتب کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
جنوبی کوریا کی ملٹری ٹیموں نے ہزاروں فٹ کی بلندی پر شاندار کرتب بازی کا مظاہرہ کیا، جس نے موقع پر موجود ہزاروں حاضرین کو دنگ کردیا۔
واضح رہے کہ 16فروری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ ایئر شو21فروری تک جاری رہیگاجبکہ اس دوران مختلف ممالک سے شرکت کرنے والی ایروبیٹکس اور ملٹری ٹیمیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔