دلچسپ و عجیب
15 فروری ، 2016

تھائی جوڑوں کی ویلنٹائنزڈے پر کی انوکھے انداز میںشادی

تھائی جوڑوں کی ویلنٹائنزڈے پر کی انوکھے انداز میںشادی

بنکاک .......شادی کے موقع پر ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کا سفر اس انداز میں شروع کرے کہ ہمیشہ کیلئے یادگار بن جائے۔

تھائی لینڈ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جہاں مختلف ممالک سے آنے والے 20جوڑوں نے شادی رچا کر یہ لمحات زندگی بھر کیلئے یادگار بنا لیے۔

ان جوڑوں نے سمندر کی 18میٹرگہرائی میں پہنچ کر ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ نبھایا اور بھرپور محبت کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے ہر سال اس ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک کے جوڑے شرکت کرتے ہیں۔

مزید خبریں :