16 فروری ، 2016
ریاض ......بالوں میں نت نئی کٹنگ کروا کر خود کو سجانا اور سنوارنا تو ہر لڑکی کا ہی شوق ہوتا ہے، تاہم سعودی عرب میں نئی نویلی دلہن کو بال کٹوانے کی ایسی انوکھی سزا ملی، جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
جی ہاںفیشن کی شوقین اس لڑکی نے اپنی شادی سے چند روز قبل دلکش نظر آنے کے لئے اپنے لمبے بالوں کو کٹوا دیا، جس پر اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔
ذرائع کے مطابق اس لڑکی نے اپنے دولہا کو فون کرکے بتایا تھا کہ اس نے بال چھوٹے کرالئے ہیں، جس پر تعریف کرنے کے بجائے اس نے طلاق دے دی اور کہا کہ وہ اس کی دلہن نہیں بن سکتی کیونکہ لمبے بالوں والی لڑکی سے شادی کرنا اس کا خواب تھا۔