04 جون ، 2012
کراچی…مغربی طرز زندگی اپنانے کے کئی نقصانا ت بھی ہیں،ماہرین کہتے ہیں آرام طلب مغربی طرز زندگی اپنانے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان بھارت جیسے ترقی پذیر ملکوں میں مغربی ملکوں کی طرح سست طرز زندگی اپنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق جنک فوڈ کا زیادہ استعمال ،موٹاپا ،ورزش اور جسمانی مشقت میں کمی اورتمباکو نوشی اسی طرز زندگی کی دین ہیں۔جس سے تیسری دنیا کے ملکوں میں کینسر کی شرح 90فیصد تک بڑھ سکتی ہے اور سال 2030تک کینسر کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ بیس لاکھ تک ہو نے کا خدشہ ہے۔