04 جون ، 2012
پیرس … دفاعی چیمپئن چین کی لی نا قازقستان کی کھلاڑی سے شکست کے بعد فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں، روس کی ماریا شراپووا اور اسپین کے رافیل نڈال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ رولینڈ گیروس میں جاری ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں دفاعی چیمپئن چین کی لی نا کا مقابلہ تھا قازقستان کی یارو سلاوا شیوی ڈووا سے۔ قازق کھلاڑی نے 3 سیٹ کے مقابلے کے بعد 3-6، 6-2 اور 6-0 سے کامیابی حاصل کرکے دفاعی چیمپئن کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ دوسری جانب روس کی ماریا شراپووا کی ٹائٹل حاصل کرنے کی جانب سفر جاری ہے، جنہوں نے جمہوریہ چیک کی کلارا زاکا پلووا کو تی3 سیٹ میں شکست دے کر کوراٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ان کی جیت کا اسکور 6-4، 7-6 اور 6-2 رہا۔ مینز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے کامیابی حاصل کی، ڈیل پوترو کی فتح کے ساتھ ہی چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا ۔