دلچسپ و عجیب
04 جون ، 2012

نیو یارک کی33پونڈ وزنی بلی اب ڈائٹنگ کرے گی

نیو یارک… امریکی ریاست نیویارک کی 33 پونڈ وزنی بلی آج کل وزن کم کرنے کیلئے خوب ڈائٹنگ کررہی ہیں۔ اس بلی Sponge Bob کی عمر 9سال جبکہ وزن حیرت انگیز طور پر33پو نڈ ہے۔بلی کے بڑھتے وزن کو دیکھتے ہو ئے اس کی مالکن نے اسے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کے حوالے کر دیا ہے جہاں وزن کم کر نے کیلئے ناصرف اس سے ڈائیٹنگ بلکہ ایکسر سائز بھی کر وائی جارہی ہے۔ دنیا کی سب سے وزنی 39 پونڈکی بلیMeow تھی ،جو شدید بیماری کے باعث اس مہینے کے آغاز میں ہلاک ہوچکی ہے ۔

مزید خبریں :