دلچسپ و عجیب
23 فروری ، 2016

رشتہ داروں کی محبت کو آزمانے پر چینی شہری نے اپنی آخری رسومات کر ڈالیں

رشتہ داروں کی محبت کو آزمانے پر چینی شہری نے اپنی آخری رسومات کر ڈالیں

بیجنگ.........اکثر اوقات لوگ اپنے رشتے داروں اور دوستوں کی محبت کو جانچنے کے لئے کئی طریقے استعمال کر تے ہیں، تاہم چین میں ایک شہری نے اپنے دوست احباب کی محبت کو آزمانے کے لئے اپنی موت اور آخری رسومات کا اعلان کرکے سب کو شرکت کی دعوت دے دی۔

زانگ دیانگ نے یہ انوکھا انداز اس لئے اپنایا تاکہ وہ دیکھ سکے کہ کون اس سے سچی محبت کرتا ہے کون نہیں۔ اس شخص کے مطابق جوشخص مجھ سے محبت کرتا ہوگا وہ میرے جنازے میں ضرور شریک ہوگا اور جسے مجھ سے کوئی خاص محبت نہیں وہ جنازے میں شرکت نہیں کرے گا۔

زانگ غیر شادی شدہ ہے اور اس کا خدشہ تھا کہ مرنے کے بعد کوئی شخص اس کا خیال نہیں کرے گا، اسی لئے اس نے خود ہی اپنی قبر کھودی اور 16ہزار یان اپنی آخری رسومات پر خرچ کر ڈالے۔

مزید خبریں :