دلچسپ و عجیب
24 فروری ، 2016

دنیا کا سب سے ہلکا ہوا بھرا ڈرون متعارف

دنیا کا سب سے ہلکا ہوا بھرا ڈرون متعارف

برن..........ارے حیران ہونے کی ضرورت نہیں، یہ کوئی گرم ہوا کا غبارہ نہیں بلکہ ماہرین کا تیار کردہ دنیا کا سب سے ہلکاہوا بھرا ڈرون ہے ۔

سوئٹزر لینڈ کے ماہرین نے ایک ایسا انوکھا ڈرون تیار کر لیا ہے جو نہ صرف ہاٹ ایئر بیلون کی طرح ہوا میں اُڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ نہایت کم وزن بھی ہے۔اس ڈرون میں بھری ہیلیئم گیس کی وجہ سے یہ گِرتا نہیں بلکہ ہوا میں اُڑتا رہتا ہے جس کے سبب اسے دیکھنے والے حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔

اکثر لائیو شوز کے دوران ڈرون بے قابو ہو کر لوگوں پر گِر جاتا ہے اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے تاہم اب اس انوکھے ہوا بھرے ڈرون کی مدد سے اس قسم کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :