26 فروری ، 2016
لندن ......ڈولفن ایک انسان دوست اور محبت کرنیوالی آبی جانور ہے ، سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ جب ایک نوجوان تیراک سمندر کی گہرائی میں اُترا تو ایک منچلی ڈولفن نے نہ صرف اس سے دوستی کر لی بلکہ اس کے ساتھ ڈانس کا بھی مظاہرہ پیش کیا۔
شاندار ڈانس اسٹپ پرفارم کرتے ہوئے خطروں کے اس کھلاڑی نے گہرے سمندرمیں ڈولفن کے ساتھ تیراکی کی اورڈولفن نے اسکوبا ڈائیور کے ہتھیلی پر گھومتے ہوئے رقص بھی کیا۔
ڈولفن کے ساتھ اپنی پرفارمنس کے ان یاد گار لمحا ت کو دیکھتے ہوئے اس نوجوان کی بہادری کو داد تو دینی پڑے گی۔