03 مارچ ، 2016
سلانوالی....ماہرین زراعت نے کہاہے کہ تلسی کے پتے اعصاب کومضبوط، یاداشت کوتیز اور معدے کوطاقتور بناتے ہیں جبکہ اس کے بیج اسہال، پرانی پیچش، بواسیر،کھانسی، نزلہ اور زکام کا موئثر علاج ہیں جس گھرمیں تلسی کاپودا ہوگا وہاں مکھی، مچھر وغیرہ نہیں آتے۔
تلسی کی کاشت فروری سے اپریل تک کی جاتی ہے۔ یہ پوداپاکستان میں ہر جگہ سوائے سلابہ اور کلراٹھی زمینوں میں بڑی آسانی سے اگایاجاسکتاہے۔
اس کی کاشت کےلئے معتدل سرداور بیج پکنے کےلئے گرم وخشک آب وہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ بروقت کاشت اور احتیاطی تدابیر سے فی ایکڑزیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔