04 مارچ ، 2016
کراچی… کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ۔جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی نے 260 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود سولنگی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں 261 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں ۔50 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔سندھ کے دیگر اضلاع میں اب تک 11 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ماہرین طب کے مطابق ڈینگی مچھر سے بچنے کے لئے طلوع اور غروب آفتاب کے اوقات میں جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں ۔صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور گلی ،محلے یا گھر میں پانی کو جمع ہونے نہ دیں۔