07 مارچ ، 2016
برلن ......جرمنی کے قصبے شومبرگ(Schoemberg )میں منفرد داڑھی مونچھوں کی26ویں سالانہ بین الاقوامی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔
عجیب و غریب انداز اور منفرد ہیت کی داڑھی مونچھوں کے حامل0 30 شرکاء نے اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔
16 کٹیگریزپر مشتمل اس چمپئن شپ میں انوکھی،قدرتی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکاء نے مختلف انداز سے آراستہ اور بلور ڈرائی کی ہوئی داڑھی مونچھوں کی نمائش کی، جنہیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبر ز دئیے گئے۔
1990سے ہر سال منعقد کئے جانے والے اس مقا بلے میں شریک افراد کا کہناتھا کہ دا ڑھی اور مو نچھو ں کو بڑھا نا سر کے با ل بڑھانے سے زیادہ مشکل ہے اور ان میں بھی باقاعدہ شیمپو اورکنگھا کر نا پڑتاہے ۔