07 مارچ ، 2016
اوسلو......یورپی ملک ناروے میں نیول کیڈٹس نے ڈانس پرفارمنس دیکر اپنی پاسنگ آؤٹ پریڈکو یادگار بنا دیا۔
ناروے میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران نیوی یونیفارم میں ملبوس چند کیڈٹس نے مشہور گانے پر رقص کرنا شروع کردیا، انہیں دیکھ کر پریڈ میں موجود دیگر کیڈٹس نے بھی انکا بھرپورساتھ دیا۔
رقص کرتے ان اہلکاروں نے پریڈ کو توخوب انجوائے کیا ہی لیکن وہاں موجود آفیسرز بھی اس دلچسپ صورتحال سے محظوظ ہوئے بنا نہ رہ سکے۔