دلچسپ و عجیب
07 مارچ ، 2016

پنسلوانیا کے جج نے 291 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی

پنسلوانیا کے جج نے 291 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی

واشنگٹن........... امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک جج نے 291 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی جبکہ اس کا بھائی صرف سات ڈالر جیت سکا۔

ذرائع کے مطابق پنسلوانیا کے 67 سالہ جج جمیزاسٹاک اپنے بھائی کے ساتھ فلوریڈا میں چھٹیاں منانے گئے اوراس دوران انھوں نے تفریحاً ایک ایک لاٹری ٹکٹ لی اور واپس آگئے۔س

ٹکٹ خریدنے کے کچھ عرصہ بعد انھیں ٹیلی فون کال کے ذریعے ڈبل لاٹری جیتنے کی اطلاع دی گئی جس میں انھوں نے 291 ملین ڈالر اور ان کے بھائی نے محض سات ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

مزید خبریں :