دلچسپ و عجیب
10 مارچ ، 2016

2ہزارمیٹر بلندی سے ونگ سوٹ بیس جمپنگ کا حیرت انگیز مظاہرہ

2ہزارمیٹر بلندی سے ونگ سوٹ بیس جمپنگ کا حیرت انگیز مظاہرہ

سانتیاگو......چلی کے دارالحکومت سانٹیاگومیں خطروں کے کھلاڑی نے ہزاروں میٹر بلندی سے ونگ سوٹ پہن کر بیس جمپنگ کا خطرناک مظاہرہ پیش کیا۔

اب تک ونگ سوٹ میں سب سے بڑی چھلانگ لگانے والے اس جانباز نے کچھ انوکھا کرنے کی ٹھانی اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے 2ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچ کر وِنگ سوٹ پہنے چھلانگ لگا دی ۔

سانٹیاگو شہر کی فضاؤں میں اُڑان بھرتے ہوئےArdilla Alvarezنامی بیس جمپر نے کمال بہادری کا مظاہرہ پیش کیا اور اور اپنا سفر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد پیرا شوٹ کی مدد سے بحفاظت زمین پراُتر گیا اور اپنا نام اب تک کی سب سے بلند ونگ سوٹ فلائٹ کرنے والے شخص کی حیثیت سے درج کروا دیا۔

خطرناک اسٹنٹ پرفارم کرنے کے بعدبیس جمپرکی خوشی قابلِ دید تھی ، جس کی ذرا سی غلطی اسے موت کے منہ میں لے جاسکتی تھی۔

مزید خبریں :