دلچسپ و عجیب
10 مارچ ، 2016

انڈونیشیا کے دیہاتی نایاب چیتے کو کھا گئے

 انڈونیشیا کے دیہاتی نایاب چیتے کو کھا گئے

کراچی....جنگ ویب ڈیسک.....انڈونیشیا کے شمالی صوبے سماٹرا میں مقامی دیہاتی ایک نایاب چیتے کو پکڑنے کے بعد اسے کھا گئے۔ یہ چیتا سوروں کو پکڑنے کے لیے لگائے گئے ایک دام میں آن پھنسا اور زخمی ہو گیا تھا۔

’جکارتا پوسٹ‘ کے مطابق سماٹرا کے شمال میں واقع ٹاپانولی ضلع میں ان دیہاتیوں نے یہ دام اپنی فصلوں کو سوروں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے لگا رکھے تھے۔

انڈونیشیا میں تحفظِ فطرت کی صوبائی ایجنسی کے سربراہ جان کینیڈی کے مطابق انہوں نے گاؤں والوں سےدرخواست کی کہ ہلاک چیتے کی لاش ان کے حوالے کی جائے جنہیں مسترد کردیاگیا۔

اس علاقے میں روایت مشہور ہے کہ چیتے کا گوشت کھانے سے لوگوں میں اپنے اپنے شعبوں میں زیادہ دلیری سے کام کرنے کی ہمت پیدا ہوتی ہے۔ اسی لیے یہ مقامی دیہاتی اس چیتے کا گوشت کھا گئے۔

انڈونیشیا میں کسی نایاب جانور کو ہلاک کرنے کی سزا پانچ برس تک قید ہے ،جنگلی حیات کی عالمی تنظیم کے مطابق سماٹرا میں ان چیتوں کی موجودہ تعداد چار سو ہے اور ان کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :