دلچسپ و عجیب
10 مارچ ، 2016

بھارت میں سب سے موٹا کون؟

بھارت میں سب سے موٹا کون؟

کراچی....رفیق مانگٹ....بھارت میںسب سے زیادہ موٹے افراد کا تعلق پنجاب جبکہ سب سے زیادہ دبلے پتلے افراد تریپورہ کے ہوتے ہیں جبکہ سب سے زیادہ دبلی پتلی خواتین کا تعلق ریاستمیگھالیہ سے ہوتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ بھارت کی دور یاستوں بہاراور میگھالیہ کے علاوہ تما م ریاستوں میں مردوں کے مقابلے میںخواتین موٹی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت موٹے افراد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے ہی تیسرے نمبر پر ہے۔ اب موٹاپا تیزی سے بچوں اور نوعمر لڑکوں میں بڑھ رہا ہے ۔

سب سے زیادہ یہ رجحان شہری علاقوںمیں دیکھنے میں آرہا ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق موٹے افراد کے لحاظ سے پنجاب پہلے، کیرالہ دوسرے اور دہلی تیسرے نمبر پرہے۔

تازہ ترین اندازوں کے مطابق13سے18سال کے درمیان کے نوعمر لوگوں میں موٹاپے کی شرح گزشتہ پانچ سال کے دوران 16 فیصد سے بڑھ کر 29 فیصد ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 22فی صد سے زائد مرد اور30فی صد خواتین موٹاپے کا شکار ہیں۔ موٹاپے کے زمرے میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جن کا باڈی ماس انڈیکس(بی ایم آئی) 25سے زائد ہے۔

وزیر صحت جے پی ندا نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق موٹاپے اور ذیابیطس میں تسلسل سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بیس ے79برس کے درمیان کے افراد میں یہ شرح بڑھ رہی ہے. سن2013میںساڑھے چھ کروڑ،2014میں چھ کروڑ68لاکھ اور2015میں چھ لاکھ91لاکھ افراد موٹاپے اور ذیابیطس کا شکار ہوئے۔

مزید خبریں :