دلچسپ و عجیب
12 مارچ ، 2016

مستقبل کے ماحول دوست،پائیدار رہائشی مکانات

مستقبل کے ماحول دوست،پائیدار رہائشی مکانات

کراچی.....دنيا بھر ميں آجکل ماحول کی حفاظت کی بحث چھڑی ہوئی ہے اور ہرکوئی نت نئے منصوبوں اور ڈیزائنز کے ذريعے ماحولیاتی آلودگی میںکمی لانےکی کوششوں ميں مصروف ہے۔ایسے میںلندن میںایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مستقبل کے دیرپا، پائیدار اور ماحول دوست رہائشی مکانات کا جائزہ لیاگیا۔

کانفرنس میں یہ بات سامنے آئی کہ سویڈن کی کمپنی نے ’کیرونا‘ نامی شہر کی از سر نو تعمیر کی ۔ اس شہر کا انحصار لوہے کی ایک کان پر تھا، جس کی وجہ سے شہر کے نیچے کی زمین اپنی جگہ سے کھسک گئی تھی۔

اس تعمیراتی منصوبے میں یہ خاکہ بھی شامل ہےکہ کیسے اگلےسو سال تک یہ شہر لوہے کی کان کنی پر انحصار ختم کر کے دیگر مختلف شعبوں سے اپنی معیشت کو چلا سکتا ہے۔

کمپنی کے ایک ڈیزائنر کے مطابق نئے ’کیرونا‘ کو کاربن سے پاک رکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس میں وسائل کو کفایت شعاری کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔ توانائی کے لیے کان کنی سے خارج ہونے والی بے پناہ حرارت سے استفادہ کیا جائے گا۔ ساتھ ساتھ ہوا سے چلنے والی چکیوں سے قابل تجدید توانائی پیدا کی جائے گی۔

کانفرنس میں شریک ایک اورکمپنی نے رہائشی مکانات کے سلسلے میں ایک نئی تکنیک کا تجربہ کیا جس میں گھروں کو جزوی طور پر ڈھانپ دیا جاتا ہے۔ کئی گھر باہر کو نکلے ہوتے ہیں۔جزوی طور پر زیر زمین ہونے کی وجہ سے اندر کے درجہٴ حرارت کو بھی قدرتی طور پر کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔

ایک اور تعمیراتی منصوبےکے تحت ، ری سائیکل شُدہ اینٹیں استعمال کرتے ہوئے ساٹھ نئے رہائشی اپارٹمنٹ بنائے جائیں گے اور ساتھ ساتھ کاروباری مراکز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

برطانیہ میں واقع ان ماحول دوست مکانوں میں پرندوں کے رہنے کے لیے ’گھونسلے‘ بھی بنائے جائیںگے۔ اس کی سرسبز چھت قسم قسم کے حشرات اور جنگی حیات کو رہائش کے مواقع فراہم کرتی نظر آئے گی۔ یہاں سولر پینلز لگے ہونگے، جن کی وجہ سے اس پوری عمارت کے لیے زیادہ تر توانائی قابل تجدید ذرائع سے حاصل کی جائے گی ہے۔

انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں چالیس رہائشی یونٹوں پر مشتمل ایک کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس میں ایک بڑا آؤٹ ڈور علاقہ رکھا گیا ہے، جہاں خوراک بھی اُگائی جا سکے گی اور جہاں کھیل کُود اور تفریح کے بھی مواقع میسر ہوں گے۔

مزید خبریں :