دلچسپ و عجیب
13 مارچ ، 2016

1930کی دہائی میں بنائی گئی تین پہیوں والی کار کا نیا ماڈل تیار

1930کی دہائی میں بنائی گئی تین پہیوں والی کار کا نیا ماڈل تیار

لندن......برطانیہ کی ایک موٹر کمپنی مورگن نے 1930 کی دہائی میں بنائی گئی اپنی تین پہیوں والی کار کا نیا الیکٹرک ماڈل تیار کیا ہے جو 9سیکنڈ میں 62میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 150میل فی گھنٹہ ہے۔

مورگن کمپنی کی بنائی جانے والی گاڑیوں میں سے یہ پہلی تین پہیوں والی الیکٹرک کارہے جس میں کاربن پینلز استعمال کئے گئے ہیں جبکہ اس کا وزن 500کلو گرام سے بھی کم ہے۔

مورگن وی 3کے نام سے بننے والی اس الیکٹرک کار کو جنیوا موٹر شو 2016میں پیش کیاگیا جس کی قیمت 4لاکھ 42ہزار ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ 1885میں پہلی بار تین پہیوں والی کار بنائی گئی تھی جسے مورگن کمپنی نے پہلے 1930میں اپ ڈیٹ کیا اور اب اس کمپنی نے اسے دور جدید کے مطابق نیا روپ دیا ہے جس کی پروڈکشن رواں سال کے آخر میں شروع کی جائیگی۔

مزید خبریں :