صحت و سائنس
25 مارچ ، 2016

شاہ سلمان کی ہدایت پر پیٹ سے جڑی پاکستانی بچیوں کا آپریشن آج ہوگا

شاہ سلمان کی ہدایت پر پیٹ سے جڑی پاکستانی بچیوں کا آپریشن آج ہوگا

ریاض.......... سعودی عرب کے فرمان روا اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر پیٹ سے جڑی جڑواں پاکستانی بچیوں کا آپریشن ہفتہ کو ہوگا ۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کیلئے 20ماہرین طب پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔رائل کورٹ کے مشیرڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کنگ عبداللہ چلڈرن اسپتال میں پورے آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ پیٹ سے جڑی جڑواں پاکستانی بچیوں فاطمہ اورمشال کے ضروری ٹیسٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد سرجری کیلئے حتمی تاریخ مقرر کی گئی۔

رائل کورٹ کے مشیرڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ دونوں بچیوں کے پیٹ اورجگر کی دیوار مشترکہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کی کامیابی کا 80فیصد تک امکان ہے،چھ مراحل پر مشتمل آپریشن سات گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بچیوں کے والدین کی درخواست پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت نیشنل گارڈز کو یہ ذمہ داری سونپی تھی۔آپریشن کے تمام اخراجات اوروالدین کے قیام وطعام کی ذمہ داری بھی وزارت اداکریں گی۔

مزید خبریں :