دلچسپ و عجیب
26 مارچ ، 2016

جارجیا میں اساتذہ کا معذور بچے کے ساتھ بہیمانہ سلوک

جارجیا میں اساتذہ کا معذور بچے کے ساتھ بہیمانہ سلوک

اٹلانٹا......دنیا میں ماں باپ کے بعد سب سے زیادہ اہم مقام اساتذہ کو حاصل ہے اسی لئے استاد کوروحانی ماں باپ کا درجہ دیا جاتا ہے لیکن جارجیا میں ایک ٹیچر کا معذور بچے کے ساتھ ایسا ظالمانہ سلوک دیکھنے میں آیا ہےجس نے بہیمانہ سلوک کی انوکھی مثال قائم کردی ہے۔

جی ہاں،جیسا کہ زیر نظر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دروازے کے پاس بیگ ٹانگے اس معصوم بچے کو پیچھے سے آنے والی ٹیچر نے اپنی ٹانگ کے ذریعے اتنی زور سے دھکا دیا کہ چار سالہ یہ بچہ بری طرح زمین پر گر گیا۔ذرائع کے مطابق امیلیا نامی یہ خاتون پچھلے 20سال سے اس اسکول میں بطور استانی کے فرائض ادا کر رہی تھیں جس کے بعداس بچے کی ماں کی شکایت پر اس خاتون ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا ۔

مزید خبریں :