دلچسپ و عجیب
09 جون ، 2012

ہوٹل میں تازہ شہد کیلئے ہو ٹل کی چھت پر ہی شہد کی مکھیوں کا انتظام

ہوٹل میں تازہ شہد کیلئے ہو ٹل کی چھت پر ہی شہد کی مکھیوں کا انتظام

نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست نیو یارک کے ایک پر تعیش ہو ٹل میں ہزاروں کی تعداد میں نئے مہما نو ں کی آمد کے بعد ان کی مستقل رہائش کا انتظام ہوٹل کی چھت پر کر دیاگیا ہے۔یہ مہمان کوئی اہم ملکی یا غیر ملکی افراد نہیں بلکہ ننھی شہد کی مکھیاں ہیں جنھیں اس ہو ٹل کی انتظامیہ نے اپنے لئے تازہ اور شفاف شہد کے حصول کیلئے چھت پر کسی بھی کرائے کے بغیر مفت رہائش دے دی ہے۔اس لگژری ہو ٹل جسے کئی سابقہ امریکی صدور کی پسندیدہ عارضی رہائش گاہ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے ،کی بیسویں منزل کی کھلی چھت پر ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیوں کو لکڑی سے بنے ڈبو ں میں رکھا گیا ہے ۔یہ مکھیاں اردگرد مو جود پھولوں سے رس چوس کر یہاں چھت پر آتی اور شہد بنا نے میں مصروف ہوجاتی ہیں۔اس منفرد اور نئے منصوبے کی کا میابی کیلئے ہو ٹل انتظامیہ نے ان مکھیوں کو سنبھالنے ،چھتے سے شہد نکالنے اور صفائی کے کام کیلئے خصوصی ٹیم کابھی بندوبست کیا ہے۔

مزید خبریں :