09 جون ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…علم حاصل کرنے کی کوئی مخصوص عمر یا وقت مقرر نہیں بلکہ تمام تر اہمیت شوق اور لگن کی ہوتی ہے۔یہ بات ثابت کی ستانوے سالہ اس معمر امریکی خاتون نے جنہوں نے اپنی ادھوری تعلیم مکمل کرتے ہوئے ہائی اسکول کی سندحاصل کرنے میں بالآ خر کامیاب ہو گئیں ہیں۔ Anna Lupicaکو سترہ برس کی عمر میں اپنے والد کے کاروبار میں ہاتھ بٹانے اور گھریلو مصروفیات کی بنا پر تعلیمی سلسلے کو منقطع کرنا پڑاتھاتاہم علم حاصل کرنے کی جستجو اورسچی لگن عمر بڑھنے کے ساتھ بھی کم نہ ہوپائی ۔اس باہمت خاتون نے اپنی اُدھوری تعلیم مکمل کرنے کی ٹھانی اوراوہائیو کے ایک ہائی اسکول میں اپنے نام کا اندراج کروایااور تعلیمی سلسلے کا ایک بار پھر سے آغازکر دیا۔ مسلسل محنت اور لگن کے بعد کامیابی نے بالآخر اُن کے قدم چومے اور ہائی اسکول انتظامیہ نے انہیں ہائی اسکول کی ڈگری سے نوازدیا۔