28 مئی ، 2016
دنیا کے کئی ممالک اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے مختلف اور انوکھے ریکارڈز بناتے رہتے ہیں۔
اسی مقصد کے لئے سان ڈیاگو میں بھی کئی لوگوں نے بیک وقت جمع ہوکر ہینڈ پپٹس کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا ہے۔
کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں508افراد نے اس دلچسپ ریکارڈ میں حصہ لیا اور بیک وقت ہینڈ پپٹس پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔