صحت و سائنس
09 جون ، 2012

امریکی سائنسدانوں نے چھاتی کے سرطان کی نئی دوا تیار کر لی

امریکی سائنسدانوں نے چھاتی کے سرطان کی نئی دوا تیار کر لی

واشنگٹن … امریکی سائنسدانوں نے چھاتی کے سرطان کی ایک ایسی نئی دوا تیار کی ہے جس کے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ امریکی ماہرین صحت کے خصوصی اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے ٹی ڈی ایم ون نامی نئی دوائی تیار کی ہے جو چھاتی کے کینسر میں مبتلا991 خواتین کو استعمال کرائی گئی ہے۔ دوائی کے استعمال سے پتہ چلا ہے کہ اس سے چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین میں حیرت انگیز اثرات مرتب ہوئے ہیں اور کینسر کے پھیلنے کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس دوائی میں انتہائی زہریلے کیمیکل کا استعمال کیا گیا ہے جو براہ راست جسم میں کینسر سیلز پر اثرانداز ہوکر انہیں تباہ کردیتے ہیں اور یہ دوائی اس وقت تک اپنا اثر نہیں کرتی جب تک وہ متعلقہ حصے تک نہیں پہنچ جاتی اور اس دوائی کے کینسر روایتی طرقے علاج کے مقابلے میں کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

مزید خبریں :