09 جون ، 2012
لندن…این جی ٹی…شَکر کو پگھلا کر تیار کئے جانے والے گڑیا کے بال نامی لچھے بنانے والے لوگ توآپ نے بہت سے دیکھے ہونگے لیکن آج ہم آپ کوایک ایسے نوجوان سے ملوارہے ہیں جو انہیں کچھ انوکھے انداز میں تیار کر رہا ہے۔اس ویڈیو میں نظر آنے والا یہ برطانوی اسٹریٹ آرٹسٹ انتہائی مہارت سے مشہورِ زمانہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے لچھے تیار کرتا ہے۔اسے کہتے ہیں ایک ٹکٹ میں دو مزے یعنی گڑیا کے بال بھی کھائیں اور ڈانس بھی انجوائے کرتے جائیں۔