09 جون ، 2012
ٹورنٹو…این جی ٹی…ایک کینیڈین فنکار نے سینکڑوں چھوٹی پینٹنگ کوترتیب سے دیواروں پر یکجا کرتے ہوئے دلکش اور منفرد فن پارے تیار کئے ہیں جوآرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ Lewis Lavoieنامی اس مصور نے پہلے توبرش اور رنگوں کی مدد سے چھوٹی پینٹنگز تیار کیں اورپھر انہیں اس مہارت سے دیوارواں پر ترتیب دیا کہ انسانی چہرے کے خدوخال اورنقوش ابھر کر سامنے آگئے ۔ مکمل پورٹریٹ کی عکاسی کرتے ایک فن پارے میں لاتعداد پینٹنگز سموئے آرٹ کے یہ دیوہیکل نمونے مصوری کے قدر دانو ں میں بے حد پسندکئے جا رہے ہیں۔