05 جون ، 2016
ملتان میں رمضان المبارک اور ذیابیطس کے عنوان سے عوامی صحت پر سیمینار منعقد کیا گیا۔
میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی، جنگ گروپ آف نیوز پیپرز اور پاکستان اینڈ وو کرائن سوسائٹی کے زیر اہتمام یہ سیمینار ایک ہوٹل میں ہوا، اس کی میزبانی میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے سربراہ واصف ناگی نے کی۔
سیمینار میں شریک ممتاز ڈاکٹروں نے ذیابیطس کے مریضوں کو مرض کے بارے میں آگاہی دی ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس مرض میں مبتلا افراد کے لیے پرہیز، دواؤں کا استعمال اور ورزش کرنا لازمی ہے، وہ مریض جو روزہ رکھنا چاہتے ہیں انھیں چاہیے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کے بعد روزہ رکھیں۔