06 جون ، 2016
ایچی اسپتال لاہور میں ڈلیوری کے دوران ماں بچی ہلاک ہوگئیں۔ ورثاء نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگایا اور احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔
تفصیلات کے مطابق گلشن پارک دروغہ والا کی سترہ سال سنبل کو ڈلیوری کے لئے کل شام لیڈی ایچی سن اسپتال لایا گیا تھا ۔ لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے تک اٹینڈ نہیں کیا۔
صبح تین بجے ڈاکٹروں نے کہا کہ ماں چاہئے یا بچہ، انھوں نے کہا کہ ماں کو بچا لیں تھوڑی دیر بعد دونوں کی موت کی اطلاع دی گئی۔ ورثاء نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے عملے نے لڑکی کے شوہر علی ر ضا پر بھی تشدد کیا ہے۔ورثاء نے سڑک بلاک کردی اور احتجاج بھی کیا۔ پولیس نے پہنچ کو ورثاء کو ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی