09 جون ، 2012
ایمسٹرڈیم…این جی ٹی…ہالینڈ کے ایک آرٹسٹ نے بچوں کے کھیلنے کیلئے استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی کھلونا بطخ سے متا ثر ہو کر ایک 40فٹ بڑی بطخ تیا ر کی ہے۔پیلی رنگت کی حامل اس بطخ کو ہو ا بھر کر پھلایا جاتا ہے جو بچوں اور بڑوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کیلئے دنیا بھر کے مختلف شہروں کی جھیلوں اور نہروں پر تیر تے ہوئے سفر کرے گی ۔اس بطخ کواس کی انفرادیت اور نیک مقصد کے باعث کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔