15 جون ، 2016
سابق کپتان عمران خان نے ویراٹ کوہلی کو سچن ٹنڈولکر سے بہتر بیٹسمین قرار دے دیا، آل رائونڈر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال میں ویرات سچن کی نسبت اچھی اننگز کھیلتا ہے ۔
ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویودیتے ہوئےسابق کپتان عمران خان نے کہا کہ نوجوان بیٹسمین ویراٹ کوہلی ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر سےزیادہ بہتر بیٹسمین ہیں۔
ویراٹ کوہلی کا ٹیمپرا منٹ سچن سے زیادہ بہتر ہے ، سچن ٹنڈولکر نے مشکل وقت میں اتنی زیادہ اچھی اننگز نہیں کھیلی جتنی ویراٹ کوہلی نے کھیل کر دکھائی ہیں۔
80کے عشرے میں ووین رچرڈز بڑے بیٹسمین تھے پھر برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر آئے لیکن جو صلاحیت اور تیکنیک ویراٹ کوہلی کی ہے وہ بہت شاندار ہے۔
ویراٹ کوہلی ہر لحاظ سے مکمل بیٹسمین ہےاس پر میچ میں کسی بھی برے وقت میں بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔