11 جون ، 2012
سیول…این جی ٹی…جنو بی کو ریا میں منعقد کیے گئے ورلڈ ایکسپو2012 میں نما ئش کیلئے پیش کیا گیا جگمگاتا دیوہیکل کھیت سب کی تو جہ کا مر کز بن گیا ہے۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈیزائنر نے دیہی علاقوں کے ہرے بھرے کھیتوں سے متا ثر ہو کر مصنوعی فائبر Bamboo کی مدد سے یہ منفرد کھیت تیار کیا ہے جو کہ سیا حوں کے چھو نے پر مختلف رنگ تبدیل کر نے کی بھی صلا حیت رکھتا ہے۔اس دلچسپ کھیت میں شامل ہر بانس کا ڈنڈا 59فٹ تک اونچا ہے جبکہ اس میں کُل 380ایل ای ڈی بلیڈز(LED Blades) بھی لگائے گئے ہیں جو رات کی تاریکی میں مختلف رنگوں میں روشن ہو کر ما حول کو مزید دلفریب بنادیتے ہیں۔