11 جون ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے صوبے فوژیان میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کا آغاز کردیا گیا ہے۔تین روز تک جاری رہنے والی اس ریس میں چین کے مختلف علاقوں سے آنے والی85ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں8گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس ریس کے مختلف مراحل میں ٹیموں کو 500اور3ہزار میٹر تک کی ڈریگن بوٹ ریس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا جبکہ اس موقع پر مختلف ثقافتی ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔